نیب نے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا

کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائزہ استعمال کا الزام ہے

کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیاگیا، فوٹو: فائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق سابق وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اراضی کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں کیں جس پر انہیں حراست میں لیا گیا انہیں کل احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story