بدین پانی کی قلت کے خلاف آباد گاروں کا دھرنا جاری

عید پر بھی احتجاج کریں گے، مظاہرین ،مطالبات پورے نہ ہونے پر خودسوزی کی دھمکی


Express News Desk July 26, 2013
مظاہرین نے کہا کہ ہم نے جن نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کیا انھوں نے بھی ہمیں بھلا دیا۔ فوٹو: فائل

بدین ضلع میں نہری پانی کی قلت اور نصیر کینال پر غیر قانونی واٹر کورس تعمیر کرانے کے خلاف 53 ویں دن بھی جیل بھرو تحریک جاری رکھی اور سیکڑوں آباد گاروں نے ڈسٹرکٹ جیل بدین کے سامنے دھرنا جاری رکھا۔

اس موقع پرکاشتکارفیاض شاہ راشدی، طارق محمد آرائیں، قاضی کرم اللہ نے بتایا کہ جس طرح ہم رمضان کا مہینہ ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے روڈ پر بیٹھ کر گزار رہے ہیں۔



اس طرح عید بھی مین روڈ پر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے جن نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کیا انھوں نے بھی ہمیں بھلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو اعلیٰ عدلیہ کے سامنے خود سوزی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں