بچے کا اغوا ثابت 2 مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

راحیل اور عدنان نے احسن کو ڈیفنس سے اغوا کرکے اہل خانہ سے تاوان وصول کیا تھا


Staff Reporter July 26, 2013
ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے اپریل 2009میں 8 سالہ بچے مغوی احسن افضل کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ملزمان راحیل اور عدنان کو جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔



ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے اپریل 2009میں 8 سالہ بچے مغوی احسن افضل کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا اور انکے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا بعدازاں ملزمان نے کورنگی کے علاقے میں شادی ہال کے قریب اہل خانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرکے مغوی بچے کو رہا کردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں