سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بولنے والے عمران خان سانحہ ساہیوال پر خاموش ہیں فضل الرحمن
سی ٹی ڈی نے ایک ہنستے بستے گھرانے کو غم کدہ بنادیا ہے، امیرجمعیت علمائے اسلام
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا اور عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلیے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا لیکن حقائق چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آگئے۔ سی ٹی ڈی نے ایک ہنستے بستے گھرانے کو غم کدہ بنادیا ہے۔ عمران خان سانحہ اڈل ٹاؤن واقعے پر اس وقت کے حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ سانحہ ساہیوال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
مالاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔ نئے نئے بجٹ پیش کرنے سے عوام پر مہنگائی ، بیروزگاری اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔