اسٹاک مارکیٹ میں مندی 69 ارب سے زائد ڈوب گئے

انرجی سیکٹر میں سرکلر قرضے بڑھنے کی اطلاعات، بینکنگ وسیمنٹ سیکٹر کے نتائج سبب بنے

16 کروڑ 91 لاکھ 460 شیئرز کے سودے، کاروباری سرگرمیاں 336 کمپنیوں تک محدود۔ فوٹو:فائل

انرجی سیکٹر میں سرکلر قرضے بڑھنے کی اطلاعات کے علاوہ بینکنگ وسیمنٹ سیکٹر کے مایوس کن مالیاتی نتائج جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی مندی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گر گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 69.43 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید69ارب57 کروڑ69 لاکھ 64ہزار497 روپے ڈوب گئے ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 40887،کے ایس ای30 انڈیکس 19598.60، کے ایم آئی 30 انڈیکس68425 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 19776 ہوگیا۔


کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 22.83 فیصد زائد رہا اور 16 کروڑ 91 لاکھ 460 حصص کے سودے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 336کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 81کے بھاؤ میں اضافہ، 233 کے داموں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 
Load Next Story