اسلام آباد یونائیٹڈ ٹرافی گھرلے جانے کیلیے پُرعزم
2بار کی چیمپئن فرنچائز نے اب تک 32 پی ایس ایل میچزمیں19 فتوحات سمیٹیں
پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ٹرافی گھرلے جانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو بلاشبہ پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم کہا جا سکتا ہے، علی نقوی کی ملکیت اس فرنچائز نے اب تک تینوں ایونٹس کے 32 میچز میں19 فتوحات سمیٹی ہیں، کامیابیوں کی یہ شرح دیگر تمام ٹیموں سے زیادہ ہے۔
پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا، دوسرے ایونٹ کے آغاز میں ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے شرجیل خان اور خالد لطیف کو وطن واپس بھجوا دیا گیا، کمبی نیشن متاثر ہوا اور ٹیم کی کارکردگی کا معیار برقرار نہیں رہ سکا، گزشتہ سال کراچی میں تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن پشاورزلمی سے ٹائٹل چھین لیا۔
پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وقار یونس، کوچ ڈین جونز، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل، کپتان محمد سمیع اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، گزشتہ تینوں ایونٹس میں قیادت کرنے والے مصباح الحق پشاور زلمی کو جوائن کر چکے ہیں، پی ایس ایل تھری میں رنز کے انبار لگانے والے لیوک رونکی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلیے تیار ہیں، ٹیم میں حسین طلعت بھی موجود ہوں گے۔
فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کو تقویت دینے کیلیے ای این بیل اور فل سالٹ کو بھی شامل کیا ہے، بولنگ میں فہیم اشرف نے گزشتہ ایڈیشن میں تمام ٹیموں کیلیے مشکلات پیدا کیں، کپتان محمد سمیع نے بھی گہرا تاثر چھوڑا، رومان رئیس کا بھی کم بیک ہوگا، شاداب خان پی ایس ایل میں دھاک بٹھانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی قدم جما چکے ہیں، سمیت پٹیل نے بھی اپنی افادیت ثابت کی ہے۔ دفاعی چیمپئن ٹیم اپنا پہلا میچ ابتدائی روز 14 فروری کو لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ
لیوک رونکی، ای این بیل، سمیت پٹیل، فل سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ظاہر خان (غیرملکی کرکٹرز )، شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، محمد سمیع،رومان رئیس، حسین طلعت، وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان، ظفر گوہر، محمد موسی، ناصر نواز، عماد بٹ اور رضوان حسین۔