بی پی ایل میں شاہد آفریدی اوروہاب ریاض کی ٹیم کومیلا نے ٹائٹل جیت لیا

وہاب ریاض نے 28رنز دے کر3 وکٹیں لیں جب کہ شاہد آفریدی 37 رنز دینے کے باوجود کسی کو آؤٹ نہیں کرپائے۔


Sports Desk February 09, 2019
وہاب ریاض نے 28رنز دے کر3 وکٹیں لیں جب کہ شاہد آفریدی 37 رنز دینے کے باوجود کسی کو آؤٹ نہیں کرپائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔

بی پی ایل کے فائنل میں کومیلا نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو17 رنز سے ہرادیا، فاتح الیون نے 3وکٹ پر 199رنز جوڑے، اوپنر تمیم اقبال نے 61 بالزپر141رنزبنائے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور 11 چھکے شامل رہے۔

حریف سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 182رنز بنا سکی،رونی تعلقدار66 اوراپل تھارنگا48 رنز بناکر مزاحمت کرپائے، وہاب ریاض نے 28رنز دے کر3 وکٹیں لیں، شاہد آفریدی 37 رنز دینے کے باوجود کسی کو آؤٹ نہیں کرپائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |