ڈیرل مچل کا متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلہ ریفرل سسٹم موضوع بحث بن گیا

ری پلے میں تھرڈ امپائر کو2 مختلف زاویے دیکھنے کوملے۔


Sports Desk February 09, 2019
ری پلے میں تھرڈ امپائر کو2 مختلف زاویے دیکھنے کوملے۔ فوٹو: فائل

کیوی مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو فیصلے پر ریفرل سسٹم ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔

بھارتی بولر کرنال پانڈیا کی گیند پر فیلڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا جب کہ اسٹیڈیم میں نصب اسکرین پر ٹی وی ری پلے میں واضح ہورہا تھا کہ گیند بیٹ کو چھو کر گزری ہے، اس موقع پر ڈیرل اور دوسرے اینڈ پر موجود کیوی کپتان کین ولیمسن کا منہ بھی حیرت سے کھلا رہ گیا۔

ری پلے میں تھرڈ امپائر کو2 مختلف زاویے دیکھنے کوملے، اسنیکو میں کچھ ظاہر نہیں ہوا البتہ ہاٹ اسپاٹ میں واضح طور پر سفید نشان ظاہر کررہا تھا کہ گیند چھو کر گئی ہے، مگر تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کرس براؤن کا ابتدائی فیصلہ ہی برقرار رکھا۔

دوسری جانب ٹی وی پرکمنٹری کرنے والے سائمن ڈول نے اسے مکمل طور پر مضحکہ خیز فیصلہ قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔