بیکری اورصفورا چوک پردھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں
سفاری چوک پر پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی
ISLAMABAD:
ناظم آباد پاپوش نگرمیں بیکری پر دھماکہ خیز مواد پھینکے جانے اورصفورا چوک پر دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیموںکی دوڑیں لگ گئیں ،پولیس موقع پر پہنچی تو اطلاع افواہ نکلی،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد چاندنی چوک پر واقع کریم بیکری پر دھماکہ خیز مواد پھینکے جانے کی اطلاع پر ضلع سینٹرل پولیس کی بھاری نفری اور افسران موقع پر پہنچ گئے ،ریسکیو کی درجنوں ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ، موقع پر پہنچنے پر پولیس کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ اس جگہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق مدد گار 15پر کسی شخص نے اطلاع دی تھی کہ بیکری پر دستی بم پھینکا گیا ہے جس میں نعمت ، اختر اور شعبان نامی شخص زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کی اس کے موبائل فون نمبر سے تلاش شروع کردی جبکہ سچل کے علاقے صفورا چوک کے قریب امروہہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع پر پولیس ، رینجرز اور فلاحی اداروںکی درجنوں ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور آدھے گھنٹے تک دھما کے والی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اطلاع کو افواہ قرار دیا تاہم نجی ٹی وی چینل پر دھماکے کی خبر نشر ہوتے ہی شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا جبکہ سفاری چوک پر پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔