خیبر پختونخوا میں وزراء کے گھروں کی تزئین وآرائش فنڈ میں دگنا اضافہ

بل تنخواہوں میں اضافے کے لیے نہیں بلکہ گھروں کی تزئین و آرائش کے الاؤنس میں اضافہ کے لیے پیش جارہا ہے، وزیر اطلاعات


احتشام بشیر February 09, 2019
خیبر پختونخوا کے وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کی مد میں لاگت کی حددگنی کی جارہی ہے فوٹوفائل

خیبر پختونخوا کے وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کی مد میں لاگت کی حد پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کی مد میں لاگت کی حد دگنی کی جارہی ہے۔ حد کے لیے تنخواہوں، الاؤنسز اور استحقاق کا ترمیمی بل پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بل تنخواہوں میں اضافے کے لیے نہیں بلکہ گھروں کی تزئین و آرائش کے الاؤنس میں اضافہ کے لیے پیش جارہا ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور استحقاق ایکٹ 1975 کا ترمیمی بل پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے جس کے تحت ایکٹ کی دفعہ 8 ذیلی دفعہ 2 میں ترمیم کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے اضافہ کرکے دس لاکھ روپے اضافے کی سفارش جارہی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے جو مد مقرر کیا جاتا ہے اس میں اضافہ کیا جارہا ہے اس سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔