کراچی میں خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس نے خاتون کو بیان قلمبند کرانے کے لیے تھانے طلب کیا ہے، تفتیشی افسر


ویب ڈیسک February 09, 2019
اگر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی تو اس سے بھی تفتیش میں مدد ملے گی، تفتیشی افسر: فوٹو: فائل

عدالت کے حکم پردرخشاں پولیس نے خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کے حکم پر درخشاں پولیس نے خاتون کے خلاف بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 85/19 بجرم دفعہ 429 کے تحت مدعی فائق علی جاگیرانی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ یکم فروری کو ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا تھا جس میں مدعی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہمینہ نامی خاتون نے بلی کو اپنی گاڑی سے کچل کر زخمی کر دیا تھا جس کے بعد تہمینہ خاتون کو بتایا کہ انھوں نے بلی کوزخمی کر دیا ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے، ہم دونوں ملکر کر بلی اسے اسپتال لے جاتے ہیں، بجائے یہ کہ تعاون کرنے کہ انھوں نے بات ٹال دی ، جس کے بعد مدعی مقدمہ فائق علی جاگیرانی نے عدالت سے رجوع کیا ۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاتون کو بیان قلمبند کرانے کے لیے تھانے طلب کیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور کوئی گواہ ملا تو اس کا بھی بیان قلمبند کیا جائے گا ، اگر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی تو اس سے بھی تفتیش میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔