لاہور پسند کی شادی کیس میں پیشی پر آیا نوجوان عدالت کے دروازے پر قتل

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک February 09, 2019
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فوٹو:فائل

سیشن کورٹ کے دروازے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں صبح سویرے تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کی شناخت بلال عظیم کے نام سے ہوئی جو مغلپورہ کا رہائشی تھا۔ بلال ایڈیشنل سیشن جج شاہد بیگ کی عدالت میں پسند کی شادی کے کیس کے سلسلے میں پیشی پر آیا تھا۔

سیشن جج لاہور نے عدالتے کے دروازے پر فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پولیس اہلکاروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

سیشن جج نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

فاضل جج نے کہا کہ عدالت کے دروازے پر فائرنگ کی گئی لیکن پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کیوں نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔