وزیراعظم نے بلوکی میں پودا لگا کر’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا افتتاح کردیا

جنگلات آنے والی نسلوں اورماحولیاتی آلودگی خاتمے کے لئے اہم ہیں، وزیر اعظم

پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر'پلانٹ فار پاکستان' مہم کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان ننکانہ صاحب کے علاقے ہیڈ بلوکی پہنچے جہاں انہیں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آباد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت بلوکی میں پودا لگا کر'پلانٹ فارپاکستان' مہم کا افتتاح کردیا۔


اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 'پلانٹ فارپاکستان' مہم سے متعلق ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پلانٹ فارپاکستان مہم شروع کرنے جارہے ہیں، واگزاراراضی کو جنگلات اوروائلڈلائف پارکس میں تبدیل کررہے ہیں کیونکہ جنگلات آنے والی نسلوں اورماحولیاتی آلودگی خاتمے کے لئے اہم ہیں۔

Load Next Story