فیصل آباد میں دودھ فروش کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک February 09, 2019
دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، والد: فوٹو: فائل

ڈی ٹائپ کے علاقے میں دودھ فروش کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش سلیم اوراس کے بھانجے کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔ بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے ملی جب کہ واقعے کے خلاف زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا۔ دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جوآپس میں ماموں اور بھانجے ہیں۔

والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، بچی دکاندارسے بقیہ پیسے لینے گئی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں