بے نظیر کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں فواد چوہدری

اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک February 09, 2019
اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر کے سیاسی وارث آج ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش مسترد

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ 11 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں