بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکا دے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا مشعال ملک

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے افضل گورو کو پھانسی پر لٹکا کر جوڈیشل مرڈرکیا، مشعال ملک


ویب ڈیسک February 09, 2019
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے افضل گورو کو پھانسی پر لٹکا کر جوڈیشل مرڈرکیا، مشعال ملک فوٹوفائل

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکادے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا۔

مشعال ملک نے شہید کشمیری نوجوان افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال پہلے افضل گورو کو تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈرکیا اور ایک کشمیری کو شہید کردیاگیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے

مشعال ملک نے کہا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن سے یا شوٹر سے شہید کرے، ہماری قیادت کو نظر بندکردے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے اور ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |