نقیب اللہ کیس میں ملزمان پر 19 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شعیب شوٹر سمیت مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا


ویب ڈیسک February 09, 2019
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شعیب شوٹر سمیت مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا فوٹو:فائل

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان پر 19 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شعیب شوٹر سمیت تمام مفرور پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ محسود سمیت 4 نوجوانوں کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے کے تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور اخبارات میں اشہارات شائع کرادیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزمان کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور پولیس اہلکاروں کے اشتہارات شائع

اشتہاری ملزمان میں سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، سب انسپکٹر شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، پولیس اہلکار راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |