مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو شہید کی چھٹی برسی پر ہڑتال

قابض بھارتی فوج کی جانب سے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا

سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت

ABBOTTABAD:
حریت رہنما محمد افضل گورو کے چھٹے یومِ شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے، وادی میں تجارتی وتعلیمی سرگرمیاں بند ہیں جب کہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے اور اہم عمارتوں پر فوج تعینات ہے لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں و مظاہرے کیے جارہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکا دے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، مشعال ملک

سینئر حریت رہنما الطاف بٹ نے افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو اور دیگر شہدا کی قربانیوں سے تحریک آزادی میں نئی جان آئی، پھانسی کے بعد افضل گوروکی جیل میں تدفین بھارتی خوف وبوکھلاہٹ کا ثبوت تھا، بھارتی سپریم کورٹ کا افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ عدالتی قتل ہے۔
Load Next Story