شاہد آفریدی کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلیے پرعزم
آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئن و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا
بوم بوم شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئَرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔
بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹٰیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئن و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔
آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی سی ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔
بی پی ایل میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔