ججز نظر بندی کیس کے مدعی اسلم گھمن اچانک برطانیہ روانہ ہوگئے
مجھے پرویزمشرف كے چیف سیکیورٹی افسرنے مبینہ طور پردھمکی دی اورکہا اگرزندگی چاہتے ہوتو مقدمےسے دستبردار ہوجاؤ،اسلم گھمن
ججز نظر بندی كیس كے مدعی اسلم گھمن مجسٹریٹ كو بیان ریكارڈ كروا كر اچانک برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
برطانیہ روانگی سے قبل مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اسلم گھمن نے کہا ہے کہ انہیں جنرل (ر) پرویز مشرف كے چیف سیکیورٹی افسر کرنل (ر) الیاس نے مبینہ طور پر دھمکی دی اور کہا کہ اگر زندگی چاہتے ہو تو مقدمے سے دستبردار ہوجاؤ، دھمکی کے بعد انہوں نے خوف کے باعث پرویز مشرف کے خلاف مقدمے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
اسلم گھمن کے مطابق انہیں خاموشی سے خاندان سمیت دبئی منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا اور ویزے کے لئے ان کے پاسپورٹ کی کاپیاں بھی مانگی گئیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار کرنل (ر) الیاس ہوں گے۔