پی ٹی آئی کا خواتین اراکین کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی منظوری دی
تحریک انصاف نے اپنی خواتین ارکان کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی خواتین ارکان پنجاب کو خوشخبری سنادی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی منظوری دی جس کے تحت خواتین ارکان کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔
خیال رہے اس سے پہلے پارلیمانی سیکریٹریوں کے تقرر میں پی ٹی آئی خواتین کو نظر انداز کیا گیا تھا اور کسی ایک خاتون کو بھی پارلیمانی سیکرٹری نہیں بنایا گیا تھا جب کہ 42 رکنی پنجاب کابینہ، مشیر ان اور معاون خصوصی میں بھی صرف دو خواتین کو نمائندگی دی گئی تھی جس پر خواتین نے وزیراعظم اور وزیراعلی تک آواز پہنچائی۔