زمبابوے میں نابینا کرکٹ کمنٹیٹر کی خداداد صلاحیتوں سے لوگ حیران

جب بیٹسمین کور ڈرائیو کھیلتا یا یارکر کو ہٹ کرتا تو میں فوراً پہچان لیتا ہوں، ڈین ڈو پلیسس


Sports Desk July 26, 2013
جب بیٹسمین کور ڈرائیو کھیلتا یا یارکر کو ہٹ کرتا تو میں فوراً پہچان لیتا ہوں، ڈین ڈو پلیسس فوٹو: فائل

زمبابوے میں نابینا کرکٹ کمنٹیٹر ڈین ڈو پلیسس اپنی خداداد صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وہ پیدائش سے ہی دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں مگر یہ بات انھیں اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ سے دور نہیں رکھ پائی، وہ ایک اخبار میں باقاعدگی سے کالم لکھتے ہیں، ان کا ٹی وی ڈیبیو 2003 میں ہوا تھا، ڈو پلیسس اسٹمپس میں لگے مائیکرو فون کی مدد سے یہ تک بتا دیتے ہیں کہ بیٹسمین نے کس قسم کا شاٹ کھیلا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب بیٹسمین کور ڈرائیو کھیلتا یا یارکر کو ہٹ کرتا تو میں فوراً پہچان لیتا ہوں، باقی اندازہ کراؤڈ کی آواز سے بھی ہوجاتا ہے، انھوں نے حال ہی میں زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں بھی خدمات انجام دیں جبکہ بھارت سے سیریز میں ان کی خدمات سے استفادہ نہیں کیا جا رہا ۔ جب ڈو پلیسس سے پوچھا گیا کہ ان سے کبھی غلطی ہوئی تو انھوں نے کہا کہ اکثر ہوئی، لیکن جب آنکھ والوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں تو پھر مجھے تو رعایت ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں