جامعہ بنوریہ کے مفتی سے نامعلوم افراد کا 5 کروڑ بھتے کا مطالبہ

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا کہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے فو ج کی ضرورت ہے۔


ویب ڈیسک July 26, 2013
کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مفتی سے نامعلوم افراد کئی روز سے فون پر 5 کروڑ روپے بھتہ مانگ رہےتھے۔

پرچی مافیا نے عالم دین سے بھی بھتہ مانگنا شروع کردیا، 5 کروڑنہ دینے پر ملزم نے تحفے میں بم بجھوا دیا۔


کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مفتی سے نامعلوم افراد کئی روز سے فون پر 5 کروڑ روپے بھتہ مانگ رہےتھے، مفتی صاحب نے ملزمان کی بات پر دھیان نہ دیا تو ملزمان نےآج ان کوفون کرکےبتایا کہ آپ کے لیے ایک تحفہ بھیجا ہے جو آپ گرلز ہاسٹل کے قریب سے جاکر وصول کرلیں۔ دھمکی حقیقت میں بدل گئی اور 300 گرام بارودی مواد مفتی صاحب کے گھر کے قریب سےملا، جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے واقعےکی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے فو ج کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں