ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں بدھ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

دو دن میں نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو بدھ سے او پی ڈی اور آپریشن تھٹر بند کردیں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ


ویب ڈیسک February 09, 2019
پریس کانفرنس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی شرکت، فوٹو: فائل

ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سندھ بھر میں بدھ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

جناح اسپتال میں سندھ ڈاکٹرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد بھی موجود تھے۔

چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ 7 روز میں تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے تاہم 11 دن گزرنے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، اگرکوئی تاخیر ہے تو آگاہ کیا جائے لیکن ہمیں شک ہے کہ حکومت نوٹیفکیشن جاری کرنا نہیں چاہتی۔

ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ حکومت کو 2 دن کی مزید مہلت دی ہے اگر 2 دن میں نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو بدھ سے او پی ڈی اور آپریشن تھٹر بند کردیں گے، صوبے بھر میں بدھ سے تمام ڈاکٹرز ہڑتال پر جائیں گے اور صرف ایمرجنسی چلے گی اس کے سوا کچھ نہیں چلے گا۔

ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا، سمری وزیر اعلی ہاوس میں موجود ہے اس لیے دو دن کاوقت دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |