عمران خان کی آمرانہ سوچ کھل کر سامنے آ گئی ہے مریم اورنگزیب
عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دینا بند کریں اور کان کھول کر سن لیں کہ اپوزیشن آپ سے ڈرنے والی نہیں ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ (ن) اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈکٹیٹر طرز کی حکومت مسلط ہے اور عمران خان کی آمرانہ سوچ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
عمران خان کی تقریر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، ان کے پاس نہ ہی اختیار ہے اور نہ ہی ان کی عزت ہے، آج ان کی تقریر ڈی چوک تقریر سے مختلف نہیں تھی، اس وقت ہم نے عمران خان کو ڈی چوک پر ڈیل اور ڈھیل دی تھی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، ان کی آمرانہ و فاشسٹ سوچ کھل کر سامنے آگئی ہے، اس وقت ملک پر ایک ڈکٹیٹر طرز کی حکومت مسلط ہے، عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دینا بند کریں اور کان کھول کر سن لیں کہ اپوزیشن آپ سے ڈرنے والی نہیں ہے، عمران خان سجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ ان کی جوابدہ ہے، انہیں چاہئے کہ وہ آئین پاکستان کا مطالعہ کریں، پارلیمان وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں ہوتی۔
ترجمان نے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے این آر او کا شور مچا رہے ہیں، لیکن اپوزیشن ان کی کارکردگی پر نہ این آر او نہ ڈیل اور نہ ڈھیل دے گی، اور حکومت کے رویے بارے میں حکمت عملی طے کرے گی، سلیکٹڈ وزیر اعظم سے کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں مانگتا، ڈیل اور ڈھیل لینے والے اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل پیش نہیں ہوتے، یہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی پست سوچ کی عکاسی ہے کہ وہ نواز شہباز کی صحت پر سیاست کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیل اور این آر او کی باتیں کرنے والے علیمہ خان کو ڈیل دے چکے ہیں، نیب عمران خان جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی گرفتاری کیوں نہیں کرتی، عمران خان کو بنی گالہ اراضی، ہیلی کاپٹر، علیمہ کے بانامی ہونے پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔