دمشق پناہ گزین کیمپ پر راکٹ حملہ 15 فلسطینی شہید 45 زخمی

کئی راکٹ رہائشی اور تجارتی علاقے میں گرے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں


APP July 26, 2013
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کے قریب لوگ کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ پناہ گزین کیمپ پر راکٹ حملے میں 15فلسطینی شہید ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔



شامی حزب مخالف کے مطابق کئی راکٹ رہائشی اور تجارتی علاقے میں گرے جن سے 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں