کراچی پولیس اہلکار نے جان دے کر مسجد پر حملہ ناکام بنا دیا فائرنگ سے مزید7افراد ہلاک
مسجدحبیبہ میں نصف درجن سے زائدملزمان نے نمازتراویح کے دوران حملے کی کوشش کی،سپاہی اظہر نے ملزمان کوفرارپرمجبورکردیا
نارتھ کراچی میں پولیس اہلکارنے جان دیکر مسجدمیںدہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ۔
جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں عوامی نیشنل پارٹی کے2کارکن بھائیوں سمیت مزید 7افراد ہلاک اورایک خاتون سمیت 2زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب جامع مسجدحبیبہ پر تعینات پولیس اہلکار 43 سالہ اظہر جمیل نصف درجن سے زائد ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہاردی۔ڈی ایس پی خواجہ اجمیر نگری چوہدری اختر نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اظہر جمیل مسجدمیں تراویح کے موقع پر گارڈ ڈیوٹی دے رہاتھا کہ اس دوران نصف درجن سے زائد مسلح ملزمان جن میں ایک کے پاس ایس ایم جی بھی تھی دہشت گردی کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پران کے دلیرسپاہی نے دہشتگردوں کاتنہا مقابلہ کیااورجان کی بازی لگاکرانھیں فرارہونے پرمجبورکردیا ۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول سرسیدتھانے میں تعینات اورخواجہ اجمیر نگری تھانے کے قریب کچی آبادی کارہائشی تھا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیراسلم زخمی ہوگیا۔ قصبہ کالونی چاٹی ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی سے 35سالہ بادشاہ خان ہلاک جبکہ اس کابھائی 30 سالہ عابد خان زخمی ہو گیاہلاک و زخمی ہونے والوں کوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں عابدبھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااورسندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے ایکسپریس کوبتایاکہ مقتول بادشاہ خان عوامی نیشنل پارٹی قصبہ پیرآباد یوسی8وارڈکاصدر جبکہ اس کا بھائی عابدکارکن تھامقتولین کا آبائی تعلق ضلع ہزارہ کالاڈھاکہ سے تھا، واقعے کے وقت دونوں بھائی روزافطار کے بعد گھر کے قریب دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ملزمان نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کردی۔
اورنگی ٹاؤن فقیرکالونی پریشان چوک قبرستان کے قریب فائرنگ سے30سالہ محمد ثاقب ہلاک ہو گیامقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی،مقتول حب چوکی میں واقع ایک فیکٹری میں ملازم تھااوروہیں رہائش پزیرتھا، مقتول کاآبائی تعلق مانسہرہ سے تھا،مقتول اپنے رشتے داروں سے ملنے بلدیہ ٹاؤن عابد آبادآیا تھا وہاں سے مل کر واپس جا رہا تھا کہ ملزمان نے پہلے فائرنگ کرکے2 گولیاں ماریں پھرکلہاڑی کے3وارکیے اور فرارہوگئے،رنچھوڑلائن آجارام اسٹریٹ گوشت مارکیٹ پوناوالا ٹاور کے قریب نامعلوم ملزمان کی گوشت کی دکان پر فائرنگ سے قصاب45 سالہ شکیل قریشی ہلاک ہو گیا،مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی،مقتول رنچھوڑ لائن کارہائشی اور4بچوں کا باپ تھا۔
گارڈن کے علاقے عثمان آبادلال مسجدکے قریب اسٹاپ نمبر5پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے40سالہ عبدالرؤف ہلاک ہو گیا۔مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔مقتول پی آئی بی کالونی کارہائشی تھاجبکہ اس کی لیتھ مشین کی دکان لیاری سنگولائن میں تھی اسے گینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیاہے۔پان منڈی امیرخسروروڈ پرپان کی دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پان کا تاجر 50 سالہ جعفر بھورا عرف بڑازخمی ہو گیاجسے طبی امدادکے لیے سول اسپتال پہنچایاگیاجہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،مقتول نشتر روڈکارہائشی تھا۔ کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے ویٹا چورنگی سیکٹر 25 اصغر مل کے عقب سے 30 سالہ نامعلوم شخص لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر5/Lمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے22سالہ روزینہ دختر غلام رسول زخمی ہو گئی۔