کوئٹہ میں ڈھائی سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج
چپس کھانے اور جوس پینے والا بچہ پولیس پر کیسے فائرنگ کرسکتا ہے؟ والد کا بیان
سریاب روڈ کے رہائشی ڈھائی سالہ بلال پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے سب کو حیران کردیا۔ سریاب روڈ کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے بلال پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ کیو ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا اور بچے کی گرفتاری کے لیے 3 مرتبہ گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی گرفتاری کے لیے 3 مرتبہ گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، کئی مرتبہ حکام بالا سے رابطہ کیا لیکن تاحال معاملہ حل نہیں ہوا، ہمیں بتایا جائے کہ چپس کھانے والا اور جوس پینے والا بچہ پولیس پر کس طرح فائرنگ کرسکتا ہے؟
دوسری جانب آئی جی پولیس بلوچستان نے بچے کے خلاف درج مقدمے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے بچے کے والدین نے مقدمے کے حوالے سے افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی آر کیو ڈی اے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور حقائق جاننے کے لیے آئی جی پولیس نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔