حرم پاک میں توسیعبیک وقت ڈیڑھ لاکھ عازمین طواف کرسکیں گے

عازمین کی سہولت کیلیے اقدامات کیے،سعودی وزیرحج کی سرداریوسف سے ملاقات میں گفتگو


Numainda Express July 26, 2013
عازمین کی سہولت کیلیے اقدامات کیے،سعودی وزیرحج کی سرداریوسف سے ملاقات میں گفتگو. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے سعودی عرب کے وزیر حج بندرالحجار سے ملاقات کی اور انھیں رواں سال حج کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری حکومت سعودی عرب کی جانب سے عازمین کی حفاظت اور آرام کویقینی بنانے سے متعلق کیے گئے فیصلوںکا مکمل ادراک رکھتی ہے۔



بندرالحجارنے کہاکہ سعودی حکومت نے دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کی سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حرم میں توسیع کے بعد طواف کی گنجائش 48 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ عازمین فی گھنٹہ ہوجائیگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں