حکومت کا گیس سلنڈر لگی اسکول وینز کیخلاف موثر کارروائی کا فیصلہ

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کی آئی جی کو خط لکھ کر خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت


Staff Reporter February 10, 2019
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کی آئی جی کو خط لکھ کر خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سندھ میں اسکول وینز میں سی این جی، ایل پی جی سلنڈر کے معاملے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ کر خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسکول وینز میں سلنڈرز کے استعمال پر پابندی ہے اس پابندی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے طلبا و طالبات کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو گاڑیوں سے سیلنڈرز نکالنے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا تاہم وہ اس پابندی پر عملدرآمد نہیں کر رہے کئی پبلک ٹرانسپورٹ سے گیس سلنڈرز ہٹائے نہیں گئے، معصوم بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیے لیے پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اویس شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں، مدارس، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے فوری طور پر گیس سلنڈرز نکال لیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی لہٰذا ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے نے پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے کارروائی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں