دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات
عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے جس کے دوران وہ سربراہ آئی ایم ایف سے بھی ملاقات کریں گے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔
بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے اپنے لبنانی ہم منصب سعد الحریری اور ایم ایف کی سربراہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔