ن لیگ کا متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اجلاس میں حکومتی طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائیگا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی طرز عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔
مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کان کھول کے سْن لیں اپوزیشن آپ کی آمرانہ اور فاشست سوچ کو مسترد کرتی ہے ، اپوزیشن ڈکٹیشن نہیں لے گی، اپوزیشن حکومتی دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، عمران خان آپ سے گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کا سوال ہوتا رہے گا ، عمران خان کان کھول کے سْن لیں علیمہ باجی کی رسیدیں دینی پڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کنٹینر پر چڑھ کے پارلیمان پہ حملہ کر رہے تھے ، اب پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پہ حملہ کر رہے ہیں ، مدر آف آل این آر اوز ڈیل عمران خان علیمہ باجی کو دے دی گئی ہے ، اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ڈرامہ کیا جارہا ہے ، نیب عمران خان کو گرفتار کرے۔
وزیراعظم کی تقریر پر مریم اورنگزیب نے ردِعمل میں کہا کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں حکومتی طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔