امریکا چین تنازع پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع

چین امریکا کو 250 ارب ڈالر جبکہ امریکا چین کو 110 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔


Numainda Express February 10, 2019
چین امریکا کو 250 ارب ڈالر جبکہ امریکا چین کو 110 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا اور چین کے تجارتی تنازعات کے باعث پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور امریکا کی جانب سے ایک دوسرے ملک سے کی جانے والی درآمدات کے ٹیرف میں اضافہ اور دیگر تجارتی تنازعات کے نتیجہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 3.8 فیصد یعنی ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں قومی برآمدات میں 14 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 23.212 ارب ڈالر رہاتھا۔

رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کی تجارتی جنگ کے باعث آسٹریلیا، برازیل، بھارت، فلپائن اور ویتنام کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ چین امریکا کو 250 ارب ڈالر جبکہ امریکا چین کو 110 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے تاہم دونوں ممالک کے تجارتی تنازعات اور ٹیرف میں اضافہ سے امریکا اور چین کی باہمی تجارت میں کمی سے دیگر ممالک کو فائدہ ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |