نیویارک کی بروکلین شاہراہ کا ایک حصہ قائداعظم کے نام سے منسوب

قائداعظم محمد علی جناح ایونیو کا افتتاح پروقار تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں میں کیا گیا۔


APP February 10, 2019
قائداعظم محمد علی جناح ایونیو کا افتتاح پروقار تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں میں کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بروکلین کی معروف شاہراہ کے ایک حصہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح ایونیو کا افتتاح پروقار تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں میں کیا گیا، تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کونی آئزلینڈ کی شاہراہ کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد قائداعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے 26 دسمبر2018 کو نیویارک سٹی کونسل نے منظور کی تھی تاکہ بانی پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

خصوصی تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ مہمان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم اقبال چیمہ نے کہا تقریب سے نیویارک سٹی کونسل اور پاکستانیوں کی گہری دوستی اور رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

انھوں نے امریکا میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کو سراہا اور کہا شاہراہ کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ان کی لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں