بارش برسانے والا سسٹم 15 فروری کو ملک میں داخل ہو گا محکمہ موسمیات

کل تک کے پی کے، آزاد کمشیر کے پہاڑی علاقوں سے بارش اور برف باری کا سلسلہ نکل جائے گا۔


Numainda Express February 10, 2019
کل تک کے پی کے، آزاد کمشیر کے پہاڑی علاقوں سے بارش اور برف باری کا سلسلہ نکل جائے گا۔ فوٹو:فائل

لاہور سمیت ملک بھر میں بارش برسانے والاسسٹم 15 فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس سے دوبارہ سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ٹھنڈی ہوائیںچلتی رہی لیکن موسم خشک اورسرد رہا لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھارہ اورکم سے کم4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چار پانچ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے 15اور16فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواوں کے دباو کا سلسلہ پاکستان داخل ہوگا جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اورموسم دوبارہ سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |