چیئرمین نیب کا تقررجلد کردیا جائیگا اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

جہاں ہاتھ ڈالیں وہاں اربوں کی کرپشن ہے لیکن روک تھام کاادارہ غیرفعال ہے،چیف جسٹس


Numainda Express July 26, 2013
جہاں ہاتھ ڈالیں وہاں اربوں کی کرپشن ہے لیکن روک تھام کاادارہ غیرفعال ہے،چیف جسٹس فوٹو : فائل

اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت عظمیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چیئرمین نیب کا تقرر بہت جلدکر دیا جائے گا۔

یہ یقین دہانی انھوں نے جمعرات کو اس وقت کرائی جب متروکہ وقف املاک بورڈکی زمینوںکی فروخت کے بارے میں ازخود نوٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب کی عدم فعالیت کا معاملہ اٹھایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں ہاتھ ڈالیں وہاں اربوں روپے کی کرپشن ہے لیکن روک تھام کیلیے قائم ادارہ غیر فعال ہے اور ایف آئی اے پر پہلے سے کام کا دبائو ہے۔



چیف جسٹس نے کہاکہ آخر ملک میںکوئی ادارہ تو ایسا ہونا چاہیے جو اس کرپشن کا نوٹس لے اور بدعنوانوں پر ہاتھ ڈالے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ آج ہی یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے اور انھیں امید ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری جلدی کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔