صدر زرداری اوربلاول کا منظور وٹو کو فون اہم امورپرغور

صدارتی انتخاب اورآزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی

صدارتی انتخاب اورآزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی ۔ فوٹو : فائل

VILNIUS:
صدرزرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے میاں منظور احمد وٹو کوٹیلیفون کرکے صدارتی انتخاب اورآزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت کی ہے ۔

صدرزرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے منظور وٹو کو علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون کیے۔منظوروٹونے صدر زرداری کوبتایا کہ رضا ربانی حالیہ صدارتی امیدواروں میں سب سے زیادہ قابل اور آئین شناس ہیںلہٰذا ان کوبلا مقابلہ صدربنوانے کی کوشش کی جانی چاہیے جس پرصدر زرداری اوربلاول بھٹونے منظوروٹوسے اتفاق کرتے ہوئے انہیں کہاکہ وہ رضا ربانی کوصدارتی ووٹ دلوانے کے حوالے سے اپنے وسیع پارلیمانی تجربے کابھرپور استعمال کر یں۔یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ صدر زرداری نے منظوروٹو کی یہ ذمے داری بھی لگائی کہ آزادکشمیرجا کروہاں پرپیپلزپارٹی کی حکومت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کریں۔




بلاول بھٹونے منظوروٹو سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ صدر زرداری نے منظور وٹوکوہدایت کی کہ وہ صوبہ میں پیپلزپارٹی کی فعالیت کیلیے ضمنی انتخاب کے بعد جماعتی سرگرمیوں کو تیز تر کردیں تاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بھرپور سیاسی اور عوامی قوت بن کر موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا بھرپور اندازمیں مقابلہ کر سکے۔
Load Next Story