ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا

اسپر ایش سوڈھی اور سلیکٹر گیون لارسین نے بھی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


Sports Desk February 10, 2019
اسپر ایش سوڈھی اور سلیکٹر گیون لارسین نے بھی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔

بھارت سے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں ڈیرل مچل کے متنازع ایل بی ڈبلیو پر نیوزی لینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، اسپر ایش سوڈھی اور سلیکٹر گیون لارسین نے بھی اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر ساتھ میں انھوں نے ڈی آر ایس کا دفاع بھی کیا۔

ڈیرل مچل کو کرنال پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تاہم انھوں نے ریویو لیا، اگرچہ بیٹ پر ہاٹ اسپاٹ کا نشان تھا مگر سنیکومیٹر پر گیند کے پہلے بیٹ سے ٹکرانے کی آواز سنائی نہیں دی، جس پر بیٹسمین کو نہ چاہتے ہوئے بھی میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں