ٹیم ورک گرین شرٹس کو ویمنز سیریز میں واپس لے آیا

ویسٹ انڈیزکو34 رنز سے شکست،سدرا96 پر رن آؤٹ، ندانے81کی اننگز کھیلی


Sports Desk February 10, 2019
ویسٹ انڈیزکو34 رنز سے شکست،سدرا96 پر رن آؤٹ، ندانے81کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: فائل

ٹیم ورک گرین شرٹس کو ویمنز سیریز میں واپس لے آیا اور دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزکو34 رنز سے شکست ہو گئی۔

دوسرے ویمنز ون ڈے میں فتح کیلیے 241 رنزکا تعاقب کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو ڈیانا بیگ نے شدید نقصان پہنچایا، انھوں نے ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنانے کے ساتھ اپنے کوٹے کے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر4 وکٹیں لیں، ثنا میر نے 3 اور لیفٹ آرم اسپرن نشرح ساندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈین ٹیم کو 206 رنز تک محدود رکھا، نتاشا میک لین نے مزاحمت کرتے ہوئے 76 بالز پر 82 رنز بنائے، انھوں نے شامیلیا کونیل (15) کے ساتھ آخری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کا اضافہ کیا، کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 48 رنز بنائے۔

اس سے قبل سدرا اور ندا کے درمیان 102 رنز کی شراکت ہوئی، دونوں کی عمدہ بیٹنگ نے گرین شرٹس کا اسکور49.4 اوورز میں 240 رنز تک پہنچایا،اوپنر سدرا صرف 4 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناپائیں، وہ تیزی سے سنگل لینے کی کوشش میں 96 پر وکٹ گنوا بیٹھیں۔ انھوں نے 121 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 14 کو باؤنڈری کی سیر کرائی۔

ندا نے مجموعے کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی چوتھی نصف سنچری مکمل کی، انھوں نے ' ایک بال ایک رن' کے اسٹرائیک ریٹ سے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ثنامیر نے 30 بالز پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ شاکیرا اور ڈینڈرا ڈوٹن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیا۔تیسرا اور آخری ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں