جعلی ڈگری کے باوجود تحریک انصاف کا عائلہ ملک کو امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 2اگست کو اپنے آبائی حلقے میں عائلہ ملک کی انتخابی مہم کے لیے دورہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 2اگست کو اپنے آبائی حلقے میں عائلہ ملک کی انتخابی مہم کے لیے دورہ کریں گے۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجودعائلہ ملک کو ضمنی انتخابات میںحلقہ این اے71 سے امیدواربرقرا ر رکھنے کافیصلہ کرلیا۔


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 2اگست کو اپنے آبائی حلقے میں عائلہ ملک کی انتخابی مہم کے لیے دورہ کریں گے۔ تحریک انصاف ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میںحلقہ این اے71میانوالی سے تحریک انصاف کی امیدوارعائلہ ملک کی راولپنڈی بورڈکی جانب سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجودپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عائلہ ملک کوپارٹی امیدواربرقراررکھنے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے دورہ برطانیہ سے وطن واپسی پر 2اگست سے عائلہ ملک کی اپنے آبائی حلقے سے انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کریںگے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story