بلی ہلاکت کیس ملزمہ کے دفتر پر چھاپہ مدعی کا بیان ریکارڈ

خاتون کا دفتر بند تھا،پولیس جائے وقوع کے اطراف لگے کیمروںکی ریکارڈنگ حاصل کرناشروع کردی


Staff Reporter February 10, 2019
مقدمے میں عائددفعہ429قابل ضمانت ہے، اس دفعہ کے تحت5سال تک سزاسنائی جاسکتی ہے،تفتیشی افسر۔ فوٹو: فائل

پولیس نے ڈیفنس میں بلی کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے مدعی کاباضابطہ بیان ریکارڈ کرلیا۔

کراچی کے علاقے درخشاں تھانے میں عدالتی حکم پر بلی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ہفتے کو کیس کی تفتیش کا آغازکردیاگیا، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد عتیق نے ایکسپریس کوبتایاکہ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مدعی فائق جاگیرانی کا بھی باضابطہ طور پر بیان ریکارڈکرلیاگیا ہے جس میں انھوں نے پولیس کو تفصیلی طور پر واقعے سے آگاہ کیا۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد خاتون تہمینہ نقوی کے دفتر پر چھاپہ مارا لیکن ہفتے کو تعطیل کے باعث ان کا دفتر بند پڑا تھا،پولیس نے جائے وقوع کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے،پیر کو دوبارہ خاتون کے دفتر پر چھاپہ مارا جائے گا جس کے بعد ہی خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ مقدمے میں عائد کی گئی دفعہ 429 قابل ضمانت ہے جبکہ اس دفعہ کے تحت 5سال تک سزا سنائی جاسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں