بلوچستان میں فروغ تعلیم کیلیے ٹاسک فورس کے قیام کااعلان

اسکالرشپ، کوٹا پالیسی،ترقیاتی منصوبے بلوچوں کوتعلیم کی طرف لائیں گے،عبدالمالک

ایچ ای سی کے اقدام قابل ستائش ہیں، وزیراعلیٰ سے ڈاکٹر جاوید لغاری کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی ترویج و ترقی کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن کے اقدام قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرجاوید لغاری سے ملاقات میں کہاکہ ایچ ای سی کے بلوچستان کے طلباکے لیے اسکالرشپ، کوٹاپالیسی کانفاذ، بلوچستان میں نئی یونیورسٹیوںبشمول ایچ ای سی ریجنل سینٹرکا قیام، مفت اعلیٰ تعلیم کی اسکیم، 10ارب کے ترقیاتی منصوبے بلوچ نوجوانوںکو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مددگار ہوں گے۔




جاوید لغاری نے ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباددی اوراس امیدکا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میںنہ صرف امن، یگانگت اوربھائی چارے کوفروغ ملے گا بلکہ بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ ایچ ای سی کے اقدام کی وجہ سے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تعداد 2سے بڑھ کر 8، طلباکی تعداد 30ہزار سے بڑھ کر 86ہزار، بین الاقوامی مقالوںکی تعداد 6سے بڑھ کر 338 ہوچکی ہے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ کی تجویزپر بلوچستان میںاعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 3رکنی ٹاسک فورس کے قیام کااعلان کرتے ہوئے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔
Load Next Story