پی ایم ڈی سی میں بدعنوانیرپورٹ آئندہ ماہ سامنے آئیگی

سابق رجسٹرار پرغیرقانونی ڈگریاں دینے، 14 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے،ذرائع

سابق رجسٹرار پرغیرقانونی ڈگریاں دینے، 14 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے،ذرائع فوٹو: فائل

پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبر کیخلاف 19 میڈیکل کالجوں کی جعلی رجسٹریشن، 52 ڈاکٹروں کو غیرقانونی ڈگری کی الاٹمنٹ اورادارے کی عمارت کی تعمیرمیں14کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ اگست کے پہلے ہفتے میں پیش کردے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی جوملک میںطبی اداروںکی رجسٹریشن، ڈاکٹروںکی ڈگری کی تصدیق اورامتحانی عمل کاذمے دارادارہ ہے، اس میں تعینات سابق رجسٹرار ڈکٹرندیم اکبرنے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔




وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سروسز اینڈکوآرڈینیشن کے حکام کی ہدایت پرسابق رجسٹرارکے خلاف کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے اسے فوراً کام سے ہٹادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی میں ممبران کے انتخاب کے لیے کرائے گئے انتخابات کے باوجودابھی تک کونسل کی تشکیل مکمل نہیں ہوسکی۔
Load Next Story