چینی کمپنی شمسی توانائی شعبے میں 3 ارب ڈالرسرمایہ کاری کریگی

کمپنی 8ماہ کے دوران ایک ہزارمیگاواٹ تک بجلی تیارکریگی،وفدکی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ


Numainda Express July 26, 2013
کمپنی 8ماہ کے دوران ایک ہزارمیگاواٹ تک بجلی تیارکریگی،وفدکی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ فوٹو: فائل

معروف چینی سرمایہ کار کمپنی لائٹنگ افریقہ پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ چائنیزکمپنی کے اعلی سطح کے وفدنے کمپنی کے صدربائی رون شی مین کی سربراہی میںگذشتہ روزچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرعمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کمپنی پاکستان میںتوانائی کے شعبے میںسرمایہ کاری کے ذریعے 8 ماہ کے دوران ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی تیارکریگی اس موقع پروفدکے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں شمسی توانائی کے بڑے پیمانے پرمواقع موجود ہیں۔



انھوں نے کہا کہ انکی کمپنی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی تیارکرناچاہتی ہے اورصرف آٹھ ماہ کے دوران یہ بجلی پیداکی جاسکتی ہے،انھوںنے کہاکہ 3 سے 4ماہ کے دوران اس منصوبے کے تحت 50 سے 100 میگاواٹ تک بجلی بنائی جاسکتی ہے جبکہ اس موقع پر زبیر عمر نے مذکورہ چائنیزکمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کوحوصلہ افزاء قراردیااوروفدکویقین دہانی کروائی کہ چین کے سرمایہ کاروںکیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں