سانحہ ساہیوال کے ورثاء انصاف کے حصول کے لئے احتجاج کرنے نکل پڑے

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں


ویب ڈیسک February 10, 2019
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں

سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کے حصول کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، مظاہرین میں خلیل اور ذیشان کے ورثاء سمیت محلے داروں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے دردناک انکشافات

واضح رہے سانحہ ساہیوال کو کئی روز گرزنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ مل سکا جب کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |