حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گراچکی ہے مریم اورنگزیب

قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اورطوفان کی تیاری کرے، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک February 10, 2019
بقول وزیرِ خزانہ حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پھلی ہی شرائط مان لی ہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گراچکی ہے اور اب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اورطوفان کی تیاری کرے۔

‎ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف سے ملاقات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‎حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہے تو پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے، ‎پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا، بقول وزیرِ خزانہ حکومت نے آئی ایم ایف جانے سے پہلے ہی شرائط مان لی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گراچکی ہے، روپے کی قدر میں 35 فیصد سے زائد کمی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جاچکا ہے، ‎آئی ایم ایف کے پیکج سے پہلے ہی حکومت ہر سبسڈی بشمول حج ختم کرچکی ہے، ‎قوم کو مزید مہنگائی کی کون سی چکی میں پیسنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے پاکستان میں ملاقات کیوں نہیں ہو سکتی، ‎قوم کو بتایا جائے کہ اب کون سی مزید شرائط طے کی جارہی ہیں، ‎پارلیمان اور قوم سے سچ کے وعدے کرنے والے تمام کام خفیہ انداز میں کررہے ہیں، قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اورطوفان کی تیاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں