مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فورسز کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد کشمیری زخمی
WASHINGTON DC:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے کیلام میں علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے آپریشن اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی فورسز نے احتجاج کو روکنے کے لیے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس اور اسپیشل گروپ کی جانب سے کیا گیا جب کہ علاقے میں ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔