صدارتی انتخاب ممنون حسین اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی منظور

صدر پاکستان کا حلف اٹھانے بعد سیاسی وابستگی ختم کردوں گا، ممنون حسین


ویب ڈیسک July 26, 2013
صدر پاکستان کا حلف اٹھانے بعد سیاسی وابستگی ختم کردوں گا، ممنون حسین

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین اور تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، اس موقع پر صدارتی امیدوار ظہورمہدی نے ممنون حسین کے کاغذات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ممنون حسین مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں جبکہ صدارتی امیدوار کسی پارٹی کا نہیں ہوتا، ممنون حسین کی عمر 65 سال سے زائد ہے اور ان کی داڑھی بھی نہیں ہے تاہم الیکشن کمیشن نےتمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ممنون حسین، متبادل امیدواراقبال ظفرجھگڑا اورتحریک انصاف کے امیدوارجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جبکہ اقتدارحیدر، امام علی بخاری، اعجازدکھی، ظہورمہدی، وحیداحمد کمال، غلام عباس ،محمد شاکر، عمران احمد اورمنیراحمد کاغذات مسترد کردیئے گئے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار رضاربانی الیکشن کمیشن میں خود پیش ہوئے نہ کوئی نمائندہ آیا، چیف الیکشن کمشنر نے رضا ربانی کو 3 بجے تک پیش ہونے کی ڈیڈلائن دی مگروہ نہ آئے، جس کےبعدایاز سومرو نے پارٹی کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا تحریری پیغام الیشکن کمیشن کو بھجوادیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممنون حسین نے کہا کہ صدر پاکستان کا حلف اٹھانے بعد سیاسی وابستگی ختم کردوں گا، کسی مخصوص جماعت کا نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر بنوں گا، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حمایت کے لیے دیگرجماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ مسائل کا حل نہیں، عام طورپر انتخابی بائیکاٹ کا نقصان ہی ہوتا ہے ہمیں مل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں