وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نےاستعفیٰ دے دیا

شجاعت عظیم نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔


ویب ڈیسک July 26, 2013
شجاعت عظیم نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

وزیراعظم کے مشیرہوابازی شجاعت عظیم نے دہری شہریت اورکورٹ مارشل کے الزامات تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں شجاعت عظیم کی دہری شہریت کے بارے میں کیس زیرسماعت تھا، عدالت نے وزیراعظم کے مشیرہوابازی شجاعت عظیم پردوہری شہریت اوران کے کورٹ مارشل کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے قراردیا تھا کہ دوہری شہریت کا حامل کوئی شخص مشیربھی نہیں بن سکتا، جس پر اٹارنی جنرل منیراے ملک نے عدالت کوبتایا کہ شجاعت عظیم پردونوں الزامات درست ہیں اوروہ مستعفی ہوجائیں گے، جس کے بعد شجاعت عظیم نے گذشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ پیش کردیا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کوشجاعت عظیم کے مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن پیرکو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔