راجن پور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں گھرکے سربراہ رب نواز،ان کی اہلیہ عزیزمائی اوران کے 5 بچے زاہد،عمران، عدنان،آصف اورنسیم مائی شامل ہیں


ویب ڈیسک July 26, 2013
مرنے والوں میں گھرکے سربراہ رب نواز،ان کی اہلیہ عزیزمائی اوران کے 5 بچے زاہد،عمران، عدنان،آصف اورنسیم مائی شامل ہیں ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

طوفانی بارش کے باعث کچے مکان کی چھت اوردیوارگرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کی بستی لاشاری کا بدقسمت خاندان شدید بارش سے بچنے کےلیے جب صحن سے کمرے کے اندرآیا تو اسی دوران بوسیدہ مکان کی چھت اوردیوارگرگئی جس کے ملبے تلے 14افراد دب گئے،ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کاررائیاں شروع کیں اورملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 7 افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گھرکے سربراہ رب نواز،ان کی اہلیہ عزیزمائی اوران کے 5 بچے زاہد،عمران، عدنان،آصف اورنسیم مائی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم اورسوگ کی فضا چھا گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔